شہباز حکومت نے عا م عوام پر مسلسل تیسرا پٹرول بم گرا دیا
- 16, جون , 2022
نیوز ٹوڈے: پاکستان مسلم لیگ ن کی اتحادی پارٹی پر مبنی حکومت نے تیسری دفعہ پیٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ کیا ہے۔ بیس دن میں پیٹرول کی قیمت میں 84 روپے، ڈیزل میں 119 روپے کا اضافہ نوٹ کیا گیا۔ ا س کے علاوہ وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے نیوز کانفرنس میں کہا ہے کی پیڑول کی قیمت میں فی لٹر کے حساب سے چوبیس روپے تین پیسے، ڈیزل59 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پیٹرول کی قیمت233 روپے89 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں263 روپے31 پیسے روپے ہوگی۔
مفتاح اسماعیل نے بیان دیا کہ عالمی سطح پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر میں کچھ نہیں کر سکتا، گیس کی قیمت ستمبر 2020 سے نہیں بڑھی مگرگیس کے حوالے سے کابینہ جلد ہی فیصلہ کرے گی۔ دعا ہے ایک دن پریس کانفرنس میں آ کر قیمتوں میں کمی کا اعلان کروں، یہ نہیں کہوں گا عمران خان نے جان بوجھ کرکیا یہ ان کی غلطی تھی۔
پریس کانفرنس نے خطاب کرتے ہو ئے مفتاح اسماعیل نے بیان دیا کہ حکومت فیصلہ کر چکی ہے کہ اب ہم پٹرولیم مصنوعات پر نقصان برداشت نہیں کریں گے ،عمران خان کے غلط اقدام اور نا اہلی نےپاکستان کو اس موڑ پر پہنچا دیا ہے،یہی وجہ ہے کہ ہم نے اس گہرے گڑے میں صرف پاکستان کو بچانے کے لیے چھلانگ لگائی۔
واضح رہے کہ اتحادی حکومتنے صرف بیس دن کے اندر تین دفعہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کیا جس کے بعد غریب عوام پر بوجھ مزید بڑھ گیا ہے ۔ عام عام کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی اس بڑھتی ہو ئی صورتحال میں غریب آدمی کا رہنا بہت مشکل ہو چکا ہے، ماہانہ اتنی آمدنی نہیں جتنے اخراجات بڑھ گئے ہیں۔
تبصرے