ٹی ٹوئنٹی کے بعد ون ڈے فارمیٹ میں بھی پاکستانی بلے بازوں کی حکمرانی

نیوز ٹوڈے:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی، ون ڈے کی نئی رینکنگ میں بھی ٹی ٹوئنٹی کی طرح پاکستانی اوپنر بلے بازوں کا قبضہ برقرار ہے،آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق قومی کپتان بابر اعظم بیٹنگ میں بدستور پہلے نمبر پر ہیں جبکہ قومی اوپنر بلے باز امام الحق نے بھارتی سابق کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

حال ہی میں امام الحق نے آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف شاندار پر فارمنس دکھائی اور پوائنٹس ٹیبل پر ترقی حاصل کی،ماہرین کا کہنا ہے کہ امام اگر اس فارم کو آگے لے کر چلتا ہے تو یہ خود اس کے لیے اور پاکستان کے لیے ایک خوش آئند بات ہے۔

نیوز ٹوڈے: ون ڈے بولرز میں پاکستان کے تیز گیند باز شاہین آفریدی چوتھے نمبر پر موجود ہیں، ، ون ڈے بولنگ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دوسرے اور کیوی بولر میٹ ہینری کا تیسرا نمبر ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی سابق کپتان ویرات کوہلی کی مسلسلبری کارکردگی نے امام الحق کو رینکنگز میں اوپر آنے میں مدد کی،بھارتی کپتان دو سال سے کوئی سنچری اسکور نہیں کر سکے۔

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+