قومی ٹیم آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آگئی
- 17, جون , 2022

نیوز ٹوڈے:انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے فارمیٹ کی پہلی دس ٹیموں کی فہرست جاری کر دی،آئی سی سی کی رینکنگ کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم عمدہ کارکردگی دکھا کر تیسرے نمبر پر آ گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق پاکستان نے حال ہی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کلین سویپ کر کے بہترین ریٹنگ پوائنٹس حاصل کیے،جس کی بدولت پاکستان ٹیم رینکنگز میں اوپر آنے میں کامیاب ہو ئی۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کے فارمیٹ میں پاکستانی اوپنر بلے بازوں کی حکمرانی چل رہی ہے ، بابر اعظم ،محمد رضوان اور امام الحق نے شاندار اور نا قابلِ شکست پرفارمنس دکھا کر پاکستان کو کامیابی سے ہمکنار کیا اور اپنے نام آ ئی سی سی کے دو فارمیٹ میں ٹاپ پر لانے میں کامیاب ہوئے۔

ماریہ عاشق
تبصرے