امریکی پاکستانی زاہد قریشی امریکہ کے پہلے مسلمان ڈسٹرکٹ جج منتخب ہو گئے

نیوز ٹوڈے:(نیو جرسی)امریکی پاکستانی جج زاہد قریشی نے ڈسٹرکٹ جج کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ ان کی حلف برداری کی تقریب امریکہ کی ایک شمالی ریاست نیوجرسی میں ہوئی۔

نیوز ٹوڈے:زاہد قریشی امریکی تاریخ کے پہلے مسلم امریکی ہیں جنہیں صدر بائیڈن نے فیڈرل بنچ پر تعینات کیا ہےزاہد قریشی کی یہ کامیابی مسلمانوں کے لیے باعثِ فخر ہے جسے تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جا ئے گا ۔

نیوز ٹوڈے کی رپورٹس کے مطابق زاہد قریشی ۳ سال سے مجسٹریٹ جج کے فرائض سر انجام دے رہے تھے ، زاہد قریشی کا کیرئیر کسی تعریف کا محتاج نہیں،انہوں نے ہمیشہ سچ اور اصول کے مطابق اپنے کام کو منتقی انجان تک پہنچایا ۔

واضح رہے کہ گورنر مر فی ،سینیٹر کوری بوکر اور سینیٹر مینینڈز نے امریکی صدر کے اس اقدام کو سراہا او زاہد قریشی کے مستقبل کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+