قطر کا حماد انٹر نیشنل ایئر پورٹ دنیا کا بہترین ہوائی اڈا بن گیا

نیوز ٹوڈے: (دوحہ)خلیجی ریاست قطر کے عالمی ہوائی اڈے نے دنیا کے سب سے بہترین ایئرپورٹ کا اعزاز اپنے نام کرلیا، قطر ہوائی اڈا دنیا کی توجہ کا مرکز بن کر پہلے نمبر پر آگیا۔

نیوز ٹوڈے کی رپورٹس کے مطابق اسکائی ٹریکس نامی ایئرلائن کنسلٹنگ گروپ نے 2022کے لیے دنیا کے بہترین اور پُر آسائش ائیر پورٹس کی سالانہ فہرست جاری کی ہے جس میں پہلی پوزیشن ایک مرتبہ پھر قطری دارالحکومت دوحہ کے حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے حاصل کی ہے،دوحہ ایئرپورٹ کا طرزِ تعمیر،سہو لیات اور مینجمنٹ دنیا میں بہترین سمجھی جاتی ہے جس کی بدولت ایک بار پھر دوحہ ایئرپورٹ نے پوری دنیا میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

واضح رہے کہ سال 2021میں بھی دوحہ کا حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ دنیا کے بہترین ایئرپورٹس کی فہرست میں پہلے نمبر آیا تھا۔

نیوز ٹوڈے: دنیا کے بہترین ایئرپورٹس کی فہرست ٹرمینل لے آؤٹ، وائی فائی کی دستیابی اور ریسٹورنٹس وغیرہ کے حوالے سے دی گئی عوامی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے شائع کی جاتی ہے۔

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+