حکومت نے اس سال یوم آزادی پر پچتر روپے کا نوٹ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا
- 20, جون , 2022
نیوز ٹوڈے: پاکستان کی 75ویں سالگرہ پر وفاقی حکومت کی جانب سے 75 روپے کا یادگاری نوٹ جاری کیا جائے گا۔ کابینہ نے حتمی فیصلہ کر لیا اور متعلقہ اداروں کو ہدایات بھی جاری کر دیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فنانس ڈویژن نے کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں اسٹیٹ بینک کو ہدایات جاری کیں۔ نیوز ٹوڈے کے ذرائع کے مطابق پچتر روپے کے نوٹ کا ڈیزائن بھی حتمی طور پر منظور کر لیا گیا ہے۔
نیوز ٹوے کی اطلاعات کے مطابق کرنسی نوٹ اسٹیٹ بینک کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پربھی یکم جولائی 2023 کو جاری کیا جائے گا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جتنے کم روپیوں کی کرنسی ملک میں متعارف کروائی جائے گی اتنی جلدی ملک کی معیشت بہتر بنے گی اور مستحکم طور پر چل سکے گی۔
واضح رہے کہ معیشت کہ مستحکم کرنے کے لیے ماضی میں پان ہزار کا نوٹ ختم کرنے کی تجویز دی گئی جس سے کئی حد تک کرپشن اور منی لانڈرنگ روکی جا سکتی تھی،تھی، تاہم یہ فیصلہ ادھورا ہی رہا اور منظور نہ ہوسکا۔
تبصرے