سا بق سری لنکن کرکٹر خدمتِ خلق کے لیے پرُ عزم

نیوز ٹوڈے:سابق سری لنکن کرکٹرروشن ماہنامہ نے سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے پیٹرول پمپس پر پیٹرول کے لیے اپنی باری کا انتظار کرنے والے لوگوں کو چائے اور بن پیش کیے جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کےکئی پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہیں۔

نیوز ٹوڈے: سری لنکا اپنی حقیقی آزادی کے بعد اپنے بدترین مالی بحران سے گزر رہا ہے اور ہر جگہ پٹرولیم مصنوعات اور خوراک کی شدید قلت ہے حتیٰ کہ سری لنکا کے وزیر توانائی نے اعلان کیا کہ ایندھن کا ذخیرہ پانچ دنوں میں ختم ہو جائے گا جس کے بعد پیٹرول پمپس پر قطاریں لگ گئیں اور ہر کوئی اپنی آسانی کے لیے دوسرے پر سبقت لے جانے میں مصروف ہے۔

نیوز ٹوڈے کی رپورٹس کے مطابق سری لنکا کے لوگوں کی تکالیف کو کم کرنے کوشش میں میں ورلڈ کپ جیتنے والے سابق سری لنکن کرکٹر روشن ماہنامہ نے چندساتھیوں کے ساتھ پیٹرول پمپمس پر انتظار کرنے والے لوگوں کو چائے اور بن پیش کیے اور ان کی کھلے دل سے تواضع کی۔

سری لنکن کرکٹر روشن ماہنامہ نے سماجی رابچے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم نے آج شام پیٹرول لینے والے قطاروں میں کھڑے لوگوں کے لیے چائے اور بن پیش کیے۔

سابق سری لنکن کرکٹر نے یہ بھی لکھا کہ قطاریں رفتا رفتا لمبی ہوتی جا رہی ہیں اور قطاروں میں رہنے والے لوگوں کی صحت کو بہت سے خطرات لاحق ہوں گے، اس موقع پر انہوں نے اپنے ہم وطنوں کو ہدایت کی کہ سب ایک دوسرے کا خیال رکھیں اور بھائی چارے کے ساتھ ان مشکلات کا سامنا کریں،وہ وقت دور نہیں جب سری لنکا خود واپس اپنے پیروں پر کھڑا ہو جائے گا۔

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+