سری لنکا میں ایندھن کے حصول پر فسادات اور جھڑپوں سے 4 شہری اور تین فوجی زخمی

Sri Lanka crises

 

بریکنگ نیوزٹودے:  سری لنکا میں ایندھن کے حصول پر ہونے والے فسادات پر قابو پانے کیلئے فوج کی فائرنگ  اور جھڑپوں میں 4 شہری اور تین فوجی زخمی ہو گئے۔

 

پیٹرول اور ڈیزل کے حصول کیلئے کئی کئی کلومیٹر طویل قطاریں لگی ہیں۔

 

مزید یہ کہ سری لنکا حال ہی میں دیوالیہ ہو گیا تھا اور وہاں ایندھن کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کی اشیاء  کی بھی قلت ہے۔

 

سری لنکا کا ریکارڈ بلند ، مہنگائی اور بجلی کی طویل بندش کا بھی سامنا ہے،  اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ سری لنکا میں پانچ میں سے چار لوگوں نے کھانا چھوڑنا شروع کر دیا ہے کیونکہ وہ کھانے کے متحمل نہیں ہیں، اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ لاکھوں افراد کو امداد کی ضرورت ہے۔ ورلڈ فوڈ پروگرام (WFP) نے جمعرات کو "زندگی بچانے کی امداد" کے ایک حصے کے طور پر کولمبو کے "غیر محفوظ" علاقوں میں تقریباً 2,000 حاملہ خواتین کو فوڈ واؤچرز تقسیم کرنا شروع کیا۔

 

ڈبلیو ایف پی جون اور دسمبر کے درمیان خوراک کی امدادی کوششوں کے لیے 60 ملین ڈالر جمع کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ سری لنکا نے اپریل میں اپنے 51 بلین ڈالر کے غیر ملکی قرضے میں ڈیفالٹ کیا، اور وہ بیل آؤٹ کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے بات چیت کر رہا ہے۔

 

مزید پڑھیں: سا بق سری لنکن کرکٹر خدمتِ خلق کے لیے پرُ عزم

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+