تبصرہ کرنے سے پہلے شیشہ دیکھ لیا کریں' وسیم اکرم کا سوشل میڈیا صارفین کو پیغام

Waseem Akram Instagram

نیوزٹوڈے الرٹ:  قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان کے نام سے مشہور وسیم اکرم نے تنقید کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کے لیے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

 

وسیم اکرم نے کچھ روز قبل انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس پر صارفین نے طرح طرح کے تبصرے کیے، کسی نے سابق کرکٹر کو بوڑھے نہ ہونے کا طعنہ دیا تو کسی نے وزن پر بات کی۔

 

اب وسیم اکرم نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ 'میری تصویر پر کسی نے کہا کہ میں موٹا ہوگیا ہوں، کسی نے کہا کہ آپ بوڑھے کیوں نہیں ہوتے تو آپ کو بڑی فکر ہے'۔

 

سابق کپتان نے کہا کہ 'میں نے لوگوں کی پروفائل جاکر دیکھی، بڑے پتیلے جتنا منہ ہے اور دوسروں کو باتیں کرتے ہیں، میری درخواست ہے کہ تبصرہ کرنے سے پہلے شیشہ دیکھ لیا کریں'۔

 

مزید پڑھیں: قومی کرکٹر محمد رضوان کی سالگرہ پر مداحوں کی طرف سے مبارکباد وں اور تہنیتی پیغامات کا تانتا بندھ گیا

 

وسیم اکرم کی مذکورہ پوسٹ پر ان کے چاہنے والوں نے بڑی تعداد میں کمنٹس کیے اور انہیں ایسے ناقدین کو نظر انداز کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+