پاکستان کے سابق کرکٹر ظہیر عباس طبعیت بگڑنے پر آئی سی یو میں منتقل

Zaheer Abbas in ICU

 

بریکنگ نیوزٹوڈے : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ظہیرعباس کی طبعیت بگڑنے پر لندن کے  اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں شفٹ کردیا گیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انہیں نمونیا ہوا ہے۔

 

خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ ظہیر عباس کو 3 دن قبل اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور وہ اب آکسیجن پر ہیں جبکہ ظہیر عباس نے آج اشاروں کی مدد سے بیٹی سے سلام دعا کی۔

 

سابق کپتان کے اہلِ خانہ نے ‘ایشین بریڈمین’ کی صحت یابی کیلئے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

 

ذرائع نے بتایا کہ ظہیر عباس لندن جاتے ہوئے دبئی میں قیام کے دوران کورونا میں مبتلا ہوئے تھے۔

 

ظہیر عباس ڈائلیسز پر ہیں اور کمزوری محسوس کر رہے ہیں جبکہ ڈاکٹروں نے ان سے ملاقات پر پابندی لگا رکھی ہے۔

 

ذرائع نے بتایا کہ ظہیر عباس کو لندن پہنچنے کے بعد نمونیا ہوا اور پھر گردوں کی تکلیف ہوئی۔

 

ظہیر عباس قومی ٹیم کے کپتان اور آئی سی سی کے صدر کے فرائض بھی انجام دے چکے ہے، وہ آئی سی سی اور پی سی بی ہال آف فیم کا بھی حصہ ہیں۔

 

74سالہ ظہیر عباس نے اپنے کیریئر میں 78 ٹیسٹ اور 62 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، اس دوران انہوں نے کئی یادگار اننگز کھیلیں۔

 

ظہیر عباس فرسٹ کلاس کرکٹ میں 108 سنچریاں بنانے والے واحد ایشین کھلاڑی ہیں۔

 

مزید پڑھیں: قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کا سیاست میں انٹری کا اعلان

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+