پاکستان افغانستان میں زلزلے سے متاثرین افراد کے لئے آج امدادی ٹرک بھیجے گا

Afghanistan earthquake

 

نیوزٹوڈے الرٹ:  پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر افغانستان کے زلزلہ زدگان کے لئے امدادی سامان بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب روانہ کیا جا رہا ہے۔

 

وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے پریس ریلز کے مطابق افغانستان بھجوائے جانے والے سامان میں خیمے، ترپالیں، کمبل اور ادویات شامل ہیں۔ امدادی سامان سے لدے ٹرکوں کا قافلہ براستہ غلام خان کالے زنگ سے خوست پہنچے گا، جہاں یہ امدادی سامان افغان حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

 

وزارت خارجہ، این ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ حکام امدادی سامان کی روانگی اور افغان حکام کو حوالگی کے عمل میں اشتراک عمل کر رہے ہیں۔

 

وزیراعظم شہبازشریف نے افغانستان میں زلزلہ کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات پر پاکستان کی طرف سے انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت امدادی سامان بھجوانے کی ہدایت کی تھی۔

 

مزید پڑھیں: افغانستان میں زلزلے سے مرنے والوں میں 30 پاکستانی قبائلی افراد بھی شامل

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+