قطر میں ہونے والے 2022 کے فٹ بال ورلڈ کپ ٹورنا منٹ کے لیے اب تک 1.2 ملین سے زیادہ ٹکٹ فروخت

football world cup 2022

 

نیوزٹوڈے الرٹ: قطر میں ہونے والے 2022 کے فٹ بال ورلڈ کپ ٹورنا منٹ کے اب تک 12 لاکھ سے زیادہ ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں۔

 

عالمی فٹ بال کی گورننگ باڈی فیفا کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت کا حالیہ مرحلہ، بے ترتیب سلیکشن قرعہ اندازی اپریل کے آخر میں بند ہوا تھا۔اس میں ٹکٹوں کی درخواستیں ارجنٹائن، برازیل، انگلینڈ، فرانس، میکسیکو، قطر، سعودی عرب اور امریکاسے سب سے زیادہ تعداد میں آئیں۔ان کی تعداد دوکروڑ 35 لاکھ ہے۔

 

قریباً 12 لاکھ ٹکٹ پہلے ہی خریدے جا چکے ہیں۔ قطرکی سپریم کمیٹی برائے ترسیل و میراث کے سیکرٹری جنرل حسن الثوادی نے کہا کہ لوگ عالمی کپ کے میچ دیکھنے کے لیے ٹکٹوں کی خریداری کر رہے ہیں اور وہ قطر میں آنے کے لیے پرجوش ہیں۔

 

نومبراور دسمبر میں 28 روزہ ٹورنامنٹ کے دوران میں مجموعی طور پر 20 لاکھ ٹکٹ دستیاب ہوں گے۔ورلڈکپ کے ٹکٹ خریدنے کا اگلا موقع پہلے آؤ، پہلے پاؤ کی بنیاد پرہوگا، لیکن ابھی تک تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

 

ورلڈ کپ کوالیفائی مرحلے کے میچ اب اختتام پذیر ہوگئے ہیں اور ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی تمام 32 ٹیموں کا فیصلہ ہوچکا ہے۔

 

قطرکوامید ہے کہ قریباً 12 لاکھ شائقین فٹ بال عالمی کپ کے میچ دیکھنے کے لیے بیرون ملک سے آئیں گے۔یہ تعداد اس کی کل آبادی کا قریباً نصف ہے۔

 

بلوم برگ کے زیراہتمام قطر اکنامک فورم میں الثوادی نے کہا کہ منتظمین شائقین کو قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے بچانے کے لیے کام کررہے ہیں۔نیز اس سے اگرچہ مقامی کاروباری برادری کو فائدہ ہونا چاہیے،اس کے ساتھ ساتھ یہ ٹورنامنٹ شائقین کے لیے سستا اور قابل رسائی ہونا چاہیے۔

 

مزید پڑھیں: محمد حسنین کا بالنگ ایکشن لیگل قرار

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+