امریکی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، اسلحہ پاس رکھ کر عوام کے درمیان جانے کے حق میں فیصلہ دے دیا

نیوز ٹوڈے: امریکی سپریم کورٹ نے اسلحہ رکھ کر عوام کے درمیان جانے کے حق میں فیصلہ دے دیا، فیصلے میں کہا ہے کہ عوام میں اسلحہ لے کر جانا امریکیوں کا بنیادی حق ہے اور امریکی آئین اسلحہ رکھنے اور عوام میں لے جانے کے حق کی ضمانت دیتا ہے کیونکہ ہر شہری کو اپنی حفاطت کرنے کا جمہوری حق ہے۔

نیوز ٹوڈے: امریکا میں گزشتہ ماہ بڑے پیمانے پر فائرنگ کے دو تشویشناک واقعات ہوئے تھے جس کے نتیجے میں کافی لوگ زخمی ہو ئے، فائرنگ کے بڑھتے واقعات پر ہتھیار رکھنے کے اختیارات کو محدود کرنے کا مطالبہ کیا جارہا تھا،تاہم مقدمہ امریکی سپریم کورٹ میں پیش ہوا اور عدالت نے اپنا فیصلہ سنا دیا۔

امریکہ کی سپریم کورٹ نے اس فیصلے کو مدِنظر رکھتے ہوئے صدر جوبائیڈن نے اپنے ردِعمل میں کہا ہے اسلحے کے ساتھ عوام میں جانے کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر مایوسی ہوئی ہے،ان اقدامات سے غیر قانونی طاقتوں کی حوصلہ افزائی ہو گی اور مسائل مزید بڑھیں گے،سپریم کورٹ کے فیصلے کی پاسداری کرتے ہیں مگر اس فیصلے سے کئی لوگوں کی جانیں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔

صدر بائیڈن نے ریاستوں پر زور دیا کہ وہ اس حوالے سے قانون سازی کرکے اس کا نفاذ کریں تاکہ لوگوں کو اسلحہ کے خطرات سے محفوظ رکھا جاسکے اور جان لیوا واقعات میں بروقت کمی لائی جائے۔

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+