بھارتی ڈیفنس انجینئر نے پاکستانی جاسوس خا تون کو ایٹمی میزائل کا ڈیٹا لیک کر دیا
- 24, جون , 2022
نیوز ٹوڈے: بھارتی ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ لیبارٹری سے وابستہ ایک انجینئر کو پاکستانی جاسوس کو مبینہ طور پر خفیہ معلومات فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
نیوز ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق انتیس سالہ انجینئرملیکا رجن ریڈی نے فیس بک پر مارچ 2020 میں ایک خاتون کی فرینڈ ریکویسٹ قبول کی تھی۔ لڑکے کا کہنا ہے کہ جاسوس لڑکی نے اپنا نام نتاشاراؤ بتایا اور کہا کہ وہ برطانیہ میں قائم دفاعی اخبار کی ملازم ہے۔
بھارتی انجینئر اور خاتون کی فیس بک پر دوستی ہوگئی اور جنوری 2020 سےدسمبر 2021 تک کے عرصے کے تعلق سے یہ دوستی پیارکے روپ میں بدل گئی۔دونوں کے درمیان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک میسنجر اور واٹس ایپ پر بات ہوتی تھی ،ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون نے بھارتی انجینئر سے شادی کا وعدہ کیا تھا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق دونوں شخصیات کے درمیان نا ہی کبھی ویڈیو کال ہوئی اورنا ہی تصویروں کا تبادلہ ہوا ۔
خاتون نے انجینئر کے اصرار پر اسے اپنی تصاویر دینے کا وعدہ کررکھا تھا جبکہ دوسری جانب خاتون نے انجینئر سے جوہری صلاحیت سے بھرپور بین البراعظمی بیلسٹک میزائل اور آبدوز سے مار کرنے والے میزائلوں سے متعلق خفیہ معلومات مانگی ہوئی تھیں۔آخر کار بھارتی انجینئر نے شادی کے وعدے پر خاتون کو یہ ساری معلومات فراہم کردیں۔
نیوز ٹوڈے:پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرلیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنی ملازمت کی نوعیت کی وجہ سے، ہندوستانی انجینئر کو دفاعی مینوفیکچرنگ یونٹس تک پہنچ حاصل تھی،پولیس نے ملزم سے موبائل فون بھی ضبط کیا جس میں نتاشا کے ساتھ شیئر کی گئی تمام معلومات درج تھیں،تاہم پولیس نے اہلکار کو گرفتار کر لیا اور مزید تحقیقات شروع کی جا چکی ہیں۔
تبصرے