بھارت میں مبینہ طور پر تقریباً ساڑھے چار ارب ڈالر سے زائد کا تاریخی بینک فراڈ سامنے آگیا

نیوز ٹوڈے: بھارت میں مبینہ طور پر تقریباً ساڑھے 4 ارب ڈالرز سے زیادہ کا اب تک کا سب سے بڑا بینک فراڈ سامنے آگیا ہے۔

نیوز ٹوڈے کی رپورٹس کے مطابق بھارتی تحقیقاتی ادارے سی بی آئی کی جانب سے بینک فراڈ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں،حکام کا کہنا ہے کہ جیسے ہی کوئی خبر موصول ہو گی ناظرین کو فوری بتانا ہماری ذمہ داری ہے۔

سی بی آئی کے ذرائع کے مطابق بھارت میں 17 بینکوں کے ساتھ ہونے والے قرضہ فراڈ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں،ذرائع کے مطابق تحقیقات کے سلسلے میں شہر میں 12 مقامات پر چھاپوں میں مشکوک دستاویزات برآمد کی گئی ہیں۔

بھارتی انویسٹی گیشن ایجنسی سی بی آئی کا کہنا ہے کہ چھاپوں کا تعلق ایک ہاؤسنگ کمپنی اور اربوں ڈالر کے فراڈ کے الزام میں گرفتار 2 افراد سے تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بینک فراڈ ثابت ہونے کی صورت میں یہ فراڈ بھارت کی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ کیس بن جائے گا۔

نیوز ٹوڈے: بھارت میں اب تک کا سب سے بڑا فراڈ کیس اے بی جی شپ یارڈ کے خلاف 3 ارب ڈالر کا ہے،تاہم ییہ ریکارڈ اب ٹوٹ چکا ہے۔

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+