حکومت نے موبائل فو ن کی درآمد پر پابندی واپس لینے کا فیصلہ کر لیا

نیوز ٹوڈے: ( اسلام آباد ) وفاقی حکومت کی جانب سے موبائل فون کی درآمد پر پابندی واپس کرنے کافیصلہ کیاگیاہے، ذرائع کے مطابق اس اقدام کے احکامات رواں ہفتے جاری ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔.

نیوز ٹوڈے کے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نےزرمبادلہ کے ذخائر کو سنبھالنے اور اسٹیبل کرنے کیلئے مختلف اشیا کی درآمد پر پابندی عائد کی تھی، تاہم وزارت صنعت وپیداوار ،کابینہ سیکرٹریٹ اورپاکستان کسٹمز کی جانب سے سفارش کی گئی کہ موبائل فون کی درآمدات سے کروڑوں روپے ٹیکس وصولی کی جا سکتی ہے لہٰذا اس پابندی کو ہٹایا جائے،نتیجے میں پاکستان کے پاس ٹیکس کی صورت میں زیادہ مقدار میں روپیہ اکٹھا ہو سکتا ہے۔ .

معاشی ذرائع سے معلوم ہوا کہ اعدادو شمار کے مطابق رواں سال کے پانچ ماہ میں 9 لاکھ 40 ہزاراور گزشتہ سال 2021 میں ا یک کروڑ 2 لاکھ 60 ہزار موبائل فون درآمد کئے گئے ہیں جن پر حکومت نے بڑی مقدار میں ٹیکس وصول کیا ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل فونز کی درآمدات سے پاکستانی حکومت ایک اچھی مقدار میں ٹیکس اکٹھا کر سکتی ہے جس کی بدولت درِ مبادلہ کے ذخائر میں بھی واضح اضافہ ہو سکتا ہے۔

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+