روسی فوج نے یوکرین کے شہر سیوردونیتسک پر قبضہ کر لیا، شہر کے میئر نے تصدیق کر دی
- 27, جون , 2022
نیوز ٹوڈے:روسی فوج نے کئی ہفتوں کی شدید لڑائی کے بعد یوکرین کے اہم مشرقی شہر سیوردونیتسک پر مکمل طور پر قبضہ کرلیا، شہر کا کنٹرول اس وقت روسی فوج کے ہاتھ میں ہے۔
شہر کے میئر نے سیوردونیتسک پر روسی قبضے کی تصدیق کردی۔
خیال رہے کہ ماریوپول کے بعد سیوردونیتسک پرجابرانہ قبضے کو روس کی بڑی اور اہم اسٹریٹیجک فتح قرار دیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے ایک مرتبہ پھر روس کے قبضے سے تمام شہر واپس لینے کا اعادہ کیا ہے۔
یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ روس کا یہ اقدام بین الااقوامی قوانین کے خلاف ہے جس کا خمیازہ روس کو بھگتنا پڑے گا،زیلینسکی نے عالمی برادری سے بھی اس اقدام کی مذمت کرنے کی درخواست کی۔
ماریہ عاشق
تبصرے