مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری مزید 3 کشمیری شہید

occupied kashmir violence

نیوزٹوڈے الرٹ: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔

 

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے میں  بربریت کا مظاہرہ کیا اور سرچ آپریشن کی آڑ میں کشمیریوں کو شہید کردیا۔

 

کے ایم ایس کے مطابق قابض فوج نے محاصرے کے دوران فائرنگ کی جس سے تین نوجوان شہید ہوئے۔

 

چند روز قبل مقبوضہ کشمیر میں  قابض بھارتی انتظامیہ نے کشمیری حریت پسند رہنما  میر واعظ عمر فاروق کو نماز جمعہ  کی ادائیگی کے لیے مسجد جانے سے روک دیاگیا تھا ۔

 

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے اہلکار نے خودکشی کر لی

 

نیوزٹوڈے : کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے گورنر منوج سنہا نے غیر ملکی میڈیا کو  میر واعظ عمر فاروق کی نظر بندی کے بارے میں بتاتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ میر واعظ عمر فاروق کہیں بھی جانے کے لیے آزاد ہیں۔

 

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+