پاکستان کے بعد سری لنکا کا IMF سے معاہدہ طے پا گیا

IMF FUNDING

 

نیوز ٹوڈے الرٹ: پاکستان کے بعد سری لنکا اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان بھی اسٹاف لیول کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سری لنکا نے آئی ایم ایف سے 3 ارب ڈالرز کا قرض مانگا ہے۔

 

غیر ملکی خبر ایجنسی نے یہ بھی بتایا ہے کہ آئی ایم ایف سری لنکا کو قرض دینے کے معاہدے کا اعلان کل (جمعرات کو) کرے گا۔

 

واشنگٹن( نیوز ڈیسک) عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے سری لنکا کو قرض کی فراہمی سے پہلے گارنٹی مانگ لی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئی ایم ایف کے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ اسے سری لنکا کے لیے نئے قرض پروگرام کی تیاری کے لیے قرض دہندہ سے مناسب یقین دہانی کی ضرورت ہے،آئی ایم ایف نے کہا کہ ہماری ٹیم کے جلد سری لنکا کے دورے کا مقصد اسٹاف لیول معاہدے پر پیشرفت ہے اور جلد ہی امدادی پیکیج کے ذریعے سری لنکن قوم کی مدد کرنا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں: تھائی لینڈ کی عدالت نے ملک کے وزیر اعظم کو معطل کر دیا


 

آئی ایم ایف کے مطابق اس کی ٹیم سری لنکا سے معاہدے کے سلسلے میں 24سے 31اگست کے درمیان کولمبو کا دورہ کرےگی۔آئی ایم ایف کا کہنا ہےکہ سری لنکا کے سرکاری قرض کو غیر مستحکم سمجھا جارہا ہے اس لیے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے لیے ملک کے دہندگان کی طرف سے ایک مناسب یقین دہانی ضروری ہے جس کے بعد آئی ایم ایف سری لنکا کے قرض پروگرام کو بحال کرے گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+