ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی ذخائر 24 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کم ہوگئے

نیوز ٹوڈے:پاکستان کی معشیت کو مزید نقصان کتنا ہوگا، سیلاب کی تباہ کاریوں  سے پاکستان کی معشیت تباہی کی طرف جارہی ہے مزید حالات ایسے رہے تو پاکستان قرضوں میں مزید ڈوب سکتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ملکی زرمبادلہ میں بھی ڈالر میں کمی واقع ہوئی ہے۔ جس سے ملکی معشیت کو مزید نقصآن ہوا ہے۔

ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے، ایک رپورٹ میں اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے  مطابق ملکی زرمبالہ ذخائر میں 24 کروڑ80 لاکھ ڈالر کم ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بنک کے ذخائر 27 کروڑ 80 لاکھ ڈآلر کم ہوئےاس کے علاوہ ستمبر کی 16 تاریخ تک اسٹیٹ بنک کے ذخائر 8 ارب 34 کروڑ ڈالر  تھے۔

اس کے علاوہ کمر شل بنکوں کے ذخائر 3 کروڑ ڈالر اضافے کے ساتھ5 ارب 72 کروڑ ڈالر رہے۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+