یوکرین کی تاریخ ،جوسوویت یونین اور روس کا حصہ تھا
- 23, اپریل , 2022
یوکرینا کا مطلب ہے باڈر لینڈ یوکرین یورپ کا دوسرا بڑا ملک ہے اور پوری دنیا کا 45 واں بڑا ملک ہے۔ یوکرین کی تاریخ ویسے تو دیگر ممالک کی طرح بہت قدیم ہے لیکن یوکرین دنیا میں اس وقت پہچانا جانے لگا جب 1721 عیسوی میں اس سر زمین پر روسی سلطنت کا آغاز ہوا۔
پہلی جنگ عظیم میں سوویت یونین کا حصہ بننے والی ریاستوں میں یوکرین بھی شامل تھا۔ یہ ریاستیں کبھی سوویت یونین کا حصہ بنتیں تو کبھی خود مختار ہونے کا دعو'ی کرتیں 1941 ء میں یوکرین نے سوویت یونین سے آزادی کا اعلان کر دیا لیکن جنگ عظیم دوئم چھڑنے کی وجہ سے اس نے پھر سوویت یونین کی سر پرستی کوغنیمت سمجھا ۔بیسویں صدی کی آٹھویں دہائ میں جب سوویت یونین تباہی کے کنارے کھڑی تھی تو اس صورتحال کو دیکھتے ہوۓ 1991ء میں یوکرین نے سوویت یونین سے آزادی کا اعلان کر دیا۔
اس وقت 15 ممالک سوویت یونین سے الگ ہوۓ ان ممالک میں یوکرین سب سے بڑا ملک تھا یوکرین کے وسائل اور خزانوں پر امریکہ نے نظریں گاڑ لیں اور امریکہ کو یہ خوف محسوس ہوا کہ کہیں پھر سے سوویت یونین سر نہ اٹھاۓ اوریوکرین پھر سے اس میں شامل نہ ہو جاۓ یا یوکرین روس کے ساتھ شامل ہونے کا اعلان نہ کر دے ان خطرات کے پیش نظر امریکہ نے نیٹو کو جنم دیا ۔
روس نے یوکرین اور کچھ اور یورپی ممالک پر پابندی عائد کر دی تھی کہ وہ نیٹو میں شامل نہ ہوں گے لیکن یوکرین نے نیٹو کے ساتھ شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا جو کہ روس کیلۓ خطرے کی گھنٹی تھا۔ اور اگر یوکرین نیٹو میں شامل ہو جاۓ گا تو اس طرح امریکہ کو روس کے بارڈر تک پہنچنے کا موقع مل جاۓ گا جو روس کےلۓ خطر ناک ہے۔
مزید پڑھیں: روس یوکرین جنگ کے بعد اب امریکہ اور یورپ کےلیۓ روس کی طرف سے ایک اور جھٹکا
تبصرے