روس یوکرین جنگ کے بعد اب امریکہ اور یورپ کےلیۓ روس کی طرف سے ایک اور جھٹکا۔

Russia ukraine conflict

امریکہ کے صدر بائڈ ن نے 24 مارچ 2022ء کو یورپ کا دورہ کیا تھا ۔پولینڈ میں انھوں نے یورپی ممالک سے ملاقات کی ان کےدورے کا مقصد روس کو چاروں طرف سے گھیر کر اسے تباہ کرنا تھا  ۔ امریکہ روس یوکرین جنگ سے فائدہ اٹھا کر اپنا مقصد حاصل کرنا چاہتا تھا اور اس کا مقصد تھا یوکرین کو نیٹو میں شامل کر کے روس یوکرین بارڈر تک رسائ حاصل کرنا ۔ جو کہ روس کو کسی صورت گوارہ نہ تھا کیونکہ اس طرح امریکہ اور یورپی ممالک آسانی سے روس میں داخل ہو سکتے تھے

 

اسلیۓ روس نے 24 فروری 2022ء کویوکرین پر حملہ کر دیا ۔ امریکہ نے روس کو تباہ کرنے کیلۓ یوکرین کو داؤ پر لگا د یا۔  امریکہ اصل میں روس کی سپر طاقت کو کچلنا چاہتا ہے  اور یہ اس کی عادت ہے کہ یہ کمزور ممالک کو ہتھیار بنا کر اپنا مفاد پورا کر لیتا ہے ۔ اب روس نے جب یوکرین کو نیٹو میں شامل نہ ہونے دیا تو بائڈن نے ایک نئ سا زش تیار کی ہے اب وہ یورپ اور نیٹو کی مدد سے اپنا کام درست کرنے کی کوشش میں لگ گیا  ۔ امریکہ نے یہ نیا شوشہ چھوڑا ہے کہ یوکرین اکیلا سارے یورپ کیلۓ لڑ رہا ہے اور اسے نیٹو میں شمولیت کی سزا مل رہی ہے اس لۓ ہم سب کو یوکرین کی مدد کرنی ہے  ۔

 

امریکہ  کو معلوم ہے کہ روس بار بار یہ واضح کہہ چکا ہے کہ اگر کسی نے یوکرین کی مدد کی تو روس اسے نہ چھوڑے گااور اس طرح اگر روس نے کسی نےٹو ملک پر حملہ کیا توآرٹیکل 5  کے تحت سب مل کر روس پر حملہ کر دیں گے اس طرح روس کی طاقت ختم ہو جاۓ گی لیکن روس نے  مارچ 2022 ء میں ہی ان 31 ممالک کی لسٹ بنا لی تھی جنہوں نے روس کا جنگ کے خلاف بائیکاٹ کیا تھا اور روس پر پابندی عائد کی تھی  روس نے 1 اپریل کو اپنا پلان جب دنیا کے سامنے رکھا تو اس منصوبے نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ان کا منصوبہ تھا کہ اب روس صرف انہی ممالک کو تیل اور گیس  بیچے گا جو اسے روسی کرنسی یعنی روبل میں ادائیگی کریں گے اور اس کیلۓ ہر ملک کو اپنے بنکوں میں روبل اکاؤنٹ کھولنا پڑے گا  ۔

 

روس کا یہ اعلان امریکہ کیلۓ ایک شدید جھٹکا تھا  ۔  کیونکہ اس طرح ڈالر کی انٹرنیشنل حیثیت کم ہو جاۓ گی  ۔ یکم اپریل کو یورپی ممالک نے اپنے گیس کے سٹاک چیک کرنے شروع کر دۓ اگر ان ممالک میں گیس کی سپلا ئ بند ہو گئ تو یورپ کے تمام ممالک منجمد ہو جائیں گے کیونکہ پورا یورپ بجلی سے 10 گنا زیادہ تیل استعمال کرتا ہے ۔ ان ممالک کے گیس کے اسٹاک صرف ایک مہینے تک کام کر سکتے ہیں  

 

مزید پڑھیں: روس کی طرف سے امریکہ کو تین مورچوں پر شکست
 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+