امریکہ میں مسافر طیارے کو آگ لگنے سے 126 افراد کا موت سے ہی سامنا ہو گیا

امریکہ کے میامی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایسا بھیانک حادثہ پیش آیا کہ ایک جہاز میں سوار 126 لوگ موت کے منہ میں جا پہنچے رونگٹے کھڑے کرنے والے اس حادثے میں جہاز کو کریش لینڈنگ کرنا پڑی اور پھر اس جہاز میں آگ لگ گئ یہ کوئ معمولی آگ نہیں تھی بلکہ ایسے لگ رہا تھا کہ کوئ خطرناک کیمیکل بنانے والی کوئ فیکٹری جل رہی ہو دھوئیں کا ایسا غبار تھا کہ اس نے پورے ایئر پورٹ کو ہی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔

 

یہ جہاز ڈومینیکن ریپبلک سے امریکہ کے میامی آ رہا تھا پورا سفر بالکل آرام سے طے ہو گیا تھا جہاز اپنی منزل تک پہنچ چکا تھا ایئر پورٹ سامنے تھا اور جہاز اترنے کیلیے بالکل تیار تھا لیکن جیسے ہی جہاز رن وے پر اترا تو جہاز گھسیٹتا چلا گیا جس کی وجہ سے جہاز کا اگلا حصہ بالکل تباہ ہو گیا اور اگلے حصے کا کچومر ہی نکل گیا اور جو کچھ بھی اس کے سامنے آیا سب مٹی میں مل گیا ایک راڈار ٹاور کو بھی اس جہاز نے روند ڈالا اورپھر جہاز کو آگ لگ گئ اور اس کا بایاں حصہ آگ میں  جھلسنے لگا ۔

 

جیسے ہی جہاز کے ایک حصے نے آگ پکڑی تو آناً فاناً لوگوں کو جہاز کی دوسری طرف سے باہر نکال لیا گیا  سوال یہ ہے کہ اچانک جہاز کو کیا ہو گیا تھا کیونکہ یہ جہاز ریپبلک سے امریکہ تک آرام سے آ گیا تھا اچانک ایئر پورٹ پر کیا ہو گیا تھا تو بتایا گیا کہ جہاز کے لینڈنگ ایئر میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے جہاز نے کریش لینڈنگ کی اور پھر آگ پکڑ لی لینڈنگ ایئر جہاز کے ایئر ٹائروں اور لینڈنگ کا وہ حصہ ہوتا ہے جو جہاز کو اترنے میں مدد دیتا ہے ۔

 

جہاز کو جیسے ہی آگ لگی جہاز میں سوار لوگوں کو لگ رہا تھا کہ اب انہیں کوئ نہیں بچا سکتا یہ ان کی زندگی کا آخری پل ہے لوگ ایک دوسرے کے گلے لگ گۓ لیکن بروقت جہاز کو خالی کرا لیا گیا اور لوگوں کو موت کے منہ سے نکال لیا گیا اس حادثے میں کوئ جانی نقصان نہیں ہوا بس تین لوگوں کو اس حادثے میں معمولی چوٹیں آئیں ان زخمیوں کو ہسپتال پہنچا  دیا گیا ۔

 

مزید پڑھیں: افغان طالبان کے مطابق ملک میں منگل کی شب آنے والے زلزلے سے 1000 افراد ہلاک اور 1500 زخمی ہو گئے ہیں۔
 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+