بنگلہ دیش کی IMF سے 4ارب ڈالر کے قرضے کی درخواست

بریکنگ نیوز ٹوڈے : بنگلا دیش نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے ساڑھے 4 ارب ڈالرز کے قرضے کی درخواست کی ہے ، میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے بنگلا دیش کوفراہم کیے  جانے والے 1 ارب 50 کروڑ ڈالرز قرض پر سود نہیں ہوگا جبکہ 3 ارب ڈالرز پر 6 فیصد سود  نافذ کیا جا ئے گا ۔

 

نیوز ٹوڈے : بنگلا دیش کی جانب سے بیرونی ادائیگیوں اور بجٹ سپورٹ کے لیے آئی ایم ایف سے قرض مانگا گیا ہے،تا کہ ملک کی معیشت میں استحکام پیدا کر کے عام عوام کے لیے  مسائل کم کیے جائیں ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلا دیش اور آئی ایم ایف کے درمیان دسمبر میں اسٹاف لیول معاہدہ ہوگا،جس میں حتمہ طور پر فیصلہ سنایا جا ئے گا ،جبکہ  جنوری میں یہ معاہدہ بورڈ کی منظوری کے لیے پیش ہو گا اور بورڈ اس معاہدے کو حتمی انجام تک پہنچائے گا ۔

 

نیوز ٹوڈے کی رپورٹس کے مطابق بنگلا دیش کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 11 مہینوں میں 17.20 ارب ڈالرز رہا ہے، جس سے معیشت کو نقصان ہوا اور عام عوام کے لیے مہنگائی کے مسائل نے جنم  لیا ۔

 

مزید پڑھیں: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈیڑھ سال بعد واشنگٹن آمد

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+