طالبان کے منجمد اثاثوں کیلئے امریکی اور طالبان حکام کے درمیان تجاویز کا تبادلہ
- 26, جولائی , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : افغانستان کے بیرونِ ملک اربوں ڈالرز کے منجمد اثاثے جاری کرنے کے لیے امریکی اور طالبان حکام کے درمیان تجاویز کا تبادلہ خیال ہوا جس میں اس معاملے کو حل کرنے کے لیے مشاورت کی گئی ، خیال رہے کہ افغانستان کے امریکا میں رکھے گئے 7 ارب ڈالرز سمیت بیرونِ ملک 9 ارب ڈالرز کے اثاثے منجمد ہیں۔
نیوز ٹوڈے : امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان اثاثے بحال کرنے سے متعلق اہم اختلافات ابھی تک اسی طرح برقرار ہیں ، رپورٹ کے مطابق طالبان حکام نے افغان مرکزی بینک میں اعلیٰ سیاسی تقرریوں کو بدلنے سے صاف انکار کر دیا ہے جو کہ ان اختلافات میں مرکزی وجہ بتائی جا رہی ہے ۔
واضح رہے کہ افغان مرکزی بینک میں تعینات طالبان کے ایک عہدے دار پر امریکی پابندیاں عائد ہیں جس کو امریکہ واپس لینے کے حق میں نہیں ہے جبکہ طالبان بھی اپنے مئوقف پر ڈٹے ہو ئے ہیں ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : نیوز ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق امریکا نے افغان اثاثوں کے لیے ٹرسٹ فنڈ اور اسے کسی تیسرے فریق کو دینے کی تجویز دی مگر طالبان نے اس اقدام کی مخالفت کی ۔
مزید پڑھیں: پی آئی اے کے طیارے ایرانی اے ٹی سی کی غفلت کے باعث درمیانی فضائی حادثے سے بال بال بچ گئے
تبصرے