نینسی پیلوسی کے دورہ تائیوان نے کشیدگی بڑھا دی ، چین نے امریکہ کا سفیر طلب کر لیا، دوسری جانب تائیوان کے ارد گرد چین کی فوجی مشقیں بھی شروع
- 04, اگست , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : چین کی پیپلز لبریشن آرمی نے تائیوان کے جزیرے کے ارد گرد پانیوں اور فضائی حدود میں لائیو فائر سمیت فوجی مشقیں شروع کر دی گئی ہیں جب کہ اس دوران چین کی جانب سے چند علاقوں میں میزائل بھی فائر کیے گئے ہیں۔
نیوز ٹوڈے : چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق بڑے پیمانے پر شروع ہونے والی عسکری سرگرمیوں میں لائیو فائر اور دیگر فوجی مشقیں شامل ہوں گی، عالمی میڈیا ذرائع کے مطابق بعض مقامات پر چینی فوجی مشقیں تائیوان کے ساحلی علاقے سے صرف چند کلومیٹر کے فاصلے پر ہوں گی۔
چین کی جانب سے غیر معمولی فوجی مشقیں امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کے بعد شروع ہوئی ہیں۔ اس متنازع دورے پر چین کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے جب کہ چین نے امریکی سفیر کو طلب کرکے اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کرایا تھا۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : تائیوان نے چینی فوجی مشقوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کے قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ تائیوان نے خبردار کیا ہے کہ یہ چین کی جانب سے بڑے پیمانے پر شروع ہونے والی عسکری سرگرمی علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔ ترجمان وزارت دفاع نے پریس کانفرنس میں اسے بین الاقوامی نظام کو چیلنج کرنے کے مترادف قرار دیا اور اس اقدام کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئی شدید مذمت بھی کی ۔
مزید پڑھیں : امریکہ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو مزید میزائل شکن ڈیفنس سسٹم فروخت کرنے کا اعلان کر دی
خاص خبریں
-
پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
-
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی
-
قومی اسمبلی کا اجلاس: وقفہ سوالات کے دوران حاضر نہ ہونے پر سپیکر وزارت داخلہ کے افسران سے ناراض
-
پنجاب کے طلباء اب میٹرک میں ہیلتھ سائنسز، ایگریکلچر، آئی ٹی اور انٹرپرینیورشپ میں سے انتخاب کر سکتے ہیں
تازہ ترین

تبصرے