پیوٹن کے مثبت اقدام کو پوری دنیا تسلیم کرتی ہے
- 05, اگست , 2022
اقوام متحدہ کے نیو کلیئر چیف نے ایسا سنسنی خیز دعوٰی کیا ہے کہ تمام یورپ کے ہوش اڑے ہوۓ ہیں دعوٰی یہ کیا گیا ہے کہ یوکرین میں موجود یورپ کا سب سے بڑا زیپورزیا پاور پلانٹ قابو سے باہر ہو گیا ہے یورپ کے اس نیو کلیئر پلانٹ پر روس نے مارچ میں ہی قبضہ کر لیا تھا ۔
اور اس پاور پلانٹ سے متعلق اقوام متحدہ کی انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل نے دعوٰی کیا ہے کہ زیپورزیا پاور پلانٹ میں حالات ہر گزرتے دن کے ساتھ ساتھ خراب ہوتے جا رہے ہیں ڈائریکٹر جنرل گروسی نے کہا ہے کہ اس پاور پلانٹ کے قریب گولہ باری بہت خطرناک ثابت ہو سکتی ہے ۔
گروسی نے اس پاور پلانٹ سے متعلق گفتگو کرتے ہوۓ اپنے ایک انٹرویو میں یہ انکشاف کیا ہے کہ جنگ میں جو ہتھیار اور گولہ بارود استعمال ہو رہا ہے اس کا گھمبیر اثر اس پاور پلانٹ پر ہو رہا ہے اس لیے انھوں نے روس اور یوکرین دونوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ماہرین کو اس پاور پلانٹ کا دورہ کرنے کی اجازت دے دیں تاکہ ایٹمی حادثہ ہونے سے روکا جا سکے ۔
لیکن روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے جواب دیتے ہوۓ کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے ماہرین کو زیپورزیا پلانٹ کا دورہ کرانے کیلیے راضی تھے لیکن اقوام متحدہ کے سیکرٹریٹ نے ہی دورہ کرانے کی منظوری دینے سے انکار کر دیا تھا ۔
روس نے خود کو اس مسئلے سے برئ الذمہ قرار دیتے ہوۓ کہا ہے کہ ان کے آئ اے ای اے کے ساتھ دورے کا وقت اور باقی تمام انتظامات طے ہو چکے تھے لیکن پلانٹ کے معائنے سے کچھ دیر پہلے ہی اقوام متحدہ کے سیکرٹریٹ نے دورے کو منظوری دینے سے منع کر دیا ۔
روس جنگ کے آغاز سے ہی یہ کہہ رہا ہے کہ یوکرین میں جنگ کا مقصد لوگوں کو تباہ کرنا اور کسی بڑی جنگ کی مصیبت میں دھکیلنا نہیں ہے بلکہ لوگوں کی بھلائ ہے اور اب بھی روس انسانیت اور پوری دنیا کو بھیانک نتائج سے بچانے کیلیے اس پلانٹ کے معائنے کیلیے راضی ہو گۓ تھے اس سے پہلے انھوں نے آدھی دنیا کو بھوکے مرنے سے بچانے کیلیے بلیک سی کا راستہ یوکرین کے اناج سپلائ کیلیے کھول دیا تھا پیوٹن کے ان مثبت اقدام کو پوری دنیا تتسلیم کرتی ہے ۔
خاص خبریں
-
پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
-
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی
-
قومی اسمبلی کا اجلاس: وقفہ سوالات کے دوران حاضر نہ ہونے پر سپیکر وزارت داخلہ کے افسران سے ناراض
-
پنجاب کے طلباء اب میٹرک میں ہیلتھ سائنسز، ایگریکلچر، آئی ٹی اور انٹرپرینیورشپ میں سے انتخاب کر سکتے ہیں
تازہ ترین
-
پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
-
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی
-
قومی اسمبلی کا اجلاس: وقفہ سوالات کے دوران حاضر نہ ہونے پر سپیکر وزارت داخلہ کے افسران سے ناراض
-
پنجاب کے طلباء اب میٹرک میں ہیلتھ سائنسز، ایگریکلچر، آئی ٹی اور انٹرپرینیورشپ میں سے انتخاب کر سکتے ہیں
تبصرے