چین کی فوجی کاروائی کے بعد وائٹ ہاؤس نے امریکہ میں موجود چینی سفیر کو طلب کر کے احتجاجی مراسلہ تھما دیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : نینسی پیلوسی دے دورہ تائیوان کے بعد چین نے تائیوان کے اطراف میں فوجی مشقیں شروع کیں جس کے نتیجے میں چند چینی میزائل جاپان کی حدود میں بھی جا گرے اور جاپان کی جانب سے عالمی سطح پر اس کی شدید مذمت کی گئی ،نتیجتاًامریکا کی جانب سے واشنگٹن میں تعینات چینی سفیر کو وائٹ ہاؤس میں طلب کیا گیا  اور ان کو احتجاجی مراسلہ  دیا گیا ۔

 

نیوز ٹوڈے : وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے چینی سفیر کو طلب کر کے انہیں احتجاجی مراسلہ دینے کی تصدیق کی  اور چین کے جارحانہ اقدام کی مذمت بھی کی ۔

 

واضح رہے کہ چین نے امریکی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورۂ تائیوان پر سخت ردِعمل ظاہر کیا تھا جس پر چینی سفیر کو طلب کیا گیا ہے،جبکہ اس سے قبل چین کی جانب سے امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی پر پابندی عائد کرنے کا بھی اعلان کیا ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے: چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نینسی پلوسی نے ون چائنہ پالیسی کو پامال کیا اورنہ صرف  تائیوان  بلکہ ایشیائی خطے کے امن و استحکام کو خطرے میں ڈال کر ملکوں کی رٹ کو مجروح کیا ،لہٰذا امریکہ کو اس کا جواب دینا ہو گا ۔

 

مزید پڑھیں : ایران میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرنے والے داعش کے 10 اہلکار گرفتار

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+