روس نے زیپورزیا سمیت یوکرین کے قبضے والے علاقوں کو روس میں شامل کرنے کا کام شروع کر دیا ہے

روس نےیوکرین کے شہر زیپورزیا  کو روس میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے روس نے زیپورزیا پر جنگ کے شروع میں ہی قبضہ کر لیا تھا اور اب روس یوکرین کے قبضے والے تمام علاقوں کو آہستہ آہستہ روس میں شامل کر لے گا جیسے 2014ء میں روس نے کریمیا کو روس میں شامل کیا تھا ۔

 

روس کے اس اعلان پر زیلینسکی بھڑک اٹھا اورر اس نے روس کو دھمکی دی ہے اور کہا ہے کہ اگر روس نے ایسا کیا تو آئندہ کیلیے دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت کے راستے بھی بند ہو جائیں گے زیلینسکی نے اس مسئلے کو لے کر فون پر یورپی ملکوں سے بھی بات کی ہے ۔

 

روس یوکرین جنگ کو پانچ مہینے سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے روس نے چاروں طرف سے یوکرین کو گھیر رکھا ہے اور کئ علاقوں پر قبضہ بھی کر لیا ہے لیکن پھر بھی یوکرین روس کے آگے جھکنے کو تیار نہیں ہے اور روس کے حملوں کا لگاتار جواب بھی دے رہا ہے ۔

 

زیلینسکی یورپی ملکوں کی مدد سے روس پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ روس دباؤ میں آ کر یوکرین پر حملے روک دے زیلینسکی نے یوکرین کے پراسیکیوٹر جنرل اور سیکیورٹی  سروس چیف کو برخاست کر دیا حالانکہ کسی بھی لڑائ میں سب سے غلط قدم ان سپہ سالاروں کو عہدے سے ہٹادینا ہے جنھوں نے لڑائ شروع کی  زیلینسکی نے اپنے ان عہدیداروں کو برطرف کرنے کی وجہ بتاتے ہوۓ کہا کہ یہ لوگ روس کے قبضے والے علاقوں میں یوکرین کے خلاف کام کر رہے تھے ۔

 

 

 

 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+