چین کی فوجی مشقیں تائیوان پر حملے کی منصوبہ بندی کا حصہ ہیں

بریکنگ نیوز  ٹوڈے:تائیوانی وزیر خارجہ جوزف وو کا کہنا ہے کہ تائیوان کے اطراف چینی فوجی مشقیں تائیوان پر حملے کے منصوبے کا حصہ ہیں، انہوں  نے کہا کہ چین اس طرح کے ہتکنڈے استعمال کر کے تائیوان اور اس کی عوام کو یر غمال بنانا چاہتا ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے: چین کا ارادہ خطے اور تائیوان کی موجودہ حیثیت کو تبدیل کر کے خطے میں اپنا اثر و سوخ قا ئم کرنا ہے تا کہ  کو ئی  دوسرا چین کے خلاف آواز نہ اٹھا سکے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : تائیوانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین، فوجی مشقوں، سائبر حملوں اور معاشی جبر سے تائیوانی عوام کا حوصلہ کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے،جبکہ دوسری جانب چین چاہتا ہے کہ تائیوان معاشی طور پر بالکل مفلوج ہو جائے اور  پھر ملکی صورتحال کو بہتر کرنے کے لیے تائیوان کے پاس صرف چین سے رجوع ہی ایک  راستہ رہ جا ئے ۔

 

واضح رہے کہ چینی حکام نے تائیوانی وزیر خارجہ کے اس بیان کو حقائق کے منافی قرار دیا ہے اور چین پر لگے تمام الزامات کی تردید کرتے ہو ئے  اس کو چین کے خلاف  پراپیگینڈے کا نام  دیا ہے ۔

 

مزید پڑھیں: برطانیہ میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بجلی چوری کے واقعات بڑھنے لگے ،3000 شکایات موصول

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+