چین اور برطانیہ کے درمیان براہ راست پروازیں بحال کرنے پر اتفاق،سفارتی تعلقات میں بہتری

بریکنگ نیوز ٹوڈے: چین اور برطانیہ کے درمیان براہ راست پروازیں بحال کرنے پر اتفاق ہو چکا ہے جس کے بعد دونو ں ممالک سے پروازیں بغیر کسی رکاوٹ کے آ جا سکیں گی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر ہونے کی شمع بھی روشن ہو گئی ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے: اس حوالے سے برطانوی سفارتخانے اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا ہے کہ دونوں ملکوں کےدرمیان براہ راست مسافر پروازیں بحال کی جارہی ہیں،انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان امن کو فروغ دینے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : برطانوی وزیر خارجہ کے اس بیان میں بتایا گیا ہے کہ براہ راست پروازیں فی الحال صرف چینی ایئرلائنز کے ذریعے ہوں گی، برٹش ایئرویز سےچین کے لیے پروازوں کا سلسلہ ابھی زیرِ غور ہے جس کا فیصلہ جلد ہی سنایا جا ئے گا۔

 

واضح رہے کہ چین نےکورونا وباء کے پیشِ نظر 2020 میں برطانیہ سے براہ راست پروازیں معطل کردی تھیں،جبکہ اس کے بعد چین کے مغربی ممالک سے تعلقات بگڑنے لگے،لہٰذا یہ مدعہ ایک لمبے عرصے تک سوال بنا رہا۔

 

مزید پڑھیں: جوبائیڈن کا ایمن الظواہری کے قتل کا دعویٰ ابھی تک صرف دعویٰ ہی ہے

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+