نیو یارک میں پیشی کے دوران سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اٹارنی جنرل کے درمیان تکرار
- 11, اگست , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے :سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک میں پیشی کے دوران اپنے خاندان کی کاروباری سرگرمیوں سے متعلق اٹارنی جنرل کے سوا ل کا جواب دینے سے صاف انکار کر دیا۔
نیوز ٹوڈے : امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو سول تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا تھا جبکہ تحقیقات کے دوران ٹرمپ خاندان کے کاروباری لین دین میں کچھ غیر معمولی چیزیں پائی گئی ہیں۔
سابق صدر نے تحقیقات کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے کاروباری بے ضابطگیوں کی تردید کی ہے۔ اٹارنی جنرل کے سوالات کا جواب دینے سے انکار پر انہوں نے کہا کہ امریکی آئین کے مطابق ہر شہری کو بنیادی حقوق حاصل ہیں۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ریاست فلوریڈا میں واقع گھر پر فیڈرل بیورو اآف انوسٹیگیشن(ایف بی آئی) کے ڈرامائی چھاپے سے ان کے خلاف جاری تحقیقات میں اچانک پیشرفت ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں : افریقی ملک کانگو میں مسلح افراد کا جیل پر حملہ ،800 قیدی فرار
تبصرے