شما لی کوریا کے صدر کم جو نگ اُن نے کورونا وائرس کو شکست دینے کا اعلان کر دیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اُن نے کورونا وائرس  کو شکست دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

 

نیوز ٹوڈے : شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق صدر کم جونگ اُن نے وائرس کے پیش نظر مئی میں لگائی گئیں  کڑی پابندیاں ہٹانے کا  حکم جاری کر دیا  ہے ۔

 

یاد  رہے کہ شمالی کوریا نے کبھی بھی کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد نہیں بتائی،جبکہ صرف  روز مرہ کی بنیادوں پر  کورونا میں مبتلا ہونے والے مریضوں کی  تعداد  میڈیا پر بتائی گئی۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے :  نیوز ٹوڈے کی میڈیا رپورٹس کے مطابق جولائی تک شمالی کوریا میں 47 لاکھ 70 ہزار افراد بخار میں مبتلا تھے ۔

 

دریں اثناءصدر کم جونگ نے وائرس پر قابو پانے کا اعلان بدھ  کوکیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں سرکاری عہدیدار تو موجود تھے مگر وہاں موجود کسی شخص نے ماسک نہیں پہنا ہوا تھا۔

 

ان کی ہمشیرہ نے بھی اجلاس سے خطاب کیا اور بتایا کہ کم جونگ کو بھی بخار  محسوس ہو رہا تھا ،تاہم اب وہ مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں ۔

 

مزید پڑھیں: نیو یارک میں پیشی کے دوران سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اٹارنی جنرل کے درمیان تکرار

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+