افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا ایک بڑی غلطی تھی،امریکی سینٹ کام کے سابق سربراہ کا اعتراف

بریکنگ نیوز ٹوڈے : امریکی سینٹرل کمانڈکے سابق سربراہ جنرل کنیتھ میکنزی نے حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا  ایک بڑی غلطی تھی،انہوں نے کہا کہ  افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا میرا فیصلہ نہیں  بلکہ یہ امریکی قیادت کا مشترکہ فیصلہ تھا۔

 

نیوز ٹوڈے : جنرل میکنزی نے بیان دیا کہ  میری رائے میں امریکی افواج کو افغانستان میں  کچھ دیر اور قیام کرنا چاہیے تھا،انہوں نے اپنا مئوقف پیش کیا کہ 2500 امریکی فوجیوں  کا ایک ساتھ مکمل انخلا ٹھیک  فیصلہ نہیں تھا۔

 

انہوں نے یہ بحی کہا کہ میں نے تنبیہہ کی تھی کہ  اگر امریکی افواج اچانک انخلا کرے گی تو افغان حکومت  کمزور پڑ سکتی ہے یا طالبان حکومت کو گرا سکتے ہیں ۔ 

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : جنرل میکنزی نے واضح کیا کہ افغانستان میں شکست کی سب سے اہم وجہ دوحہ میں ہونے والے  امن عمل اور دوحہ معاہدے بنے،انہوں نے کہا کہ شکست کا الزام افغانستان میں موجود امریکی کمانڈروں پر لگانا آسان ہے مگر حقائق سے کوئی واقف نہیں۔ 

 

مزید پڑھیں : روس اور ایران کے بڑھتے ہوئے تعلقات سے امریکہ کو تشویش لاحق،محکمہ خارجہ نے اس قربت کو عالمی خطرہ قرار دے دیا

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+