دنیا کو ایٹمی جنگ سے ڈرانے والے کم جونگ کی خرابئ صحت کے باعث ان کی بہن نے ملک کا انتظام سنبھال لیا ہے
- 12, اگست , 2022
دنیا بھر کو ایٹمی جنگ سے ڈرانے والے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون کی صحت کے حوالے سے مختلف خبریں سامنے آ رہی ہیں اور یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ کم جونگ کے بیمار ہونے کے بعد ان کی بہن نے ملک کا انتظام سنبھال لیا ہے ۔
کم جونگ کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ شمالی کوریا میں پچھلے دنوں آئ کورونا کی لہر کی وجہ سے کم جونگ کی طبیعت بہت خراب ہو گئ اور ان کی خرابئ صحت سے متعلق یہ دعوٰی کسی اور نے نہیں بلکہ خود انکی بہن کم یو جونگ نے کیا ہے ۔
کم یو جونگ کے اس بیان کا وڈیو شمالی کوریا کے ایک سرکاری چینل نے جاری کیا ہے جس میں کم جونگ کی بیماری کے متعلق سن کر محفل میں بیٹھے لوگ روتے ہوۓ نظر آۓ اس سے پہلے کم اپنی صحت سے متعلق ہر خبر اپنے لوگوں سے چھپاتے رہے ہیں ۔
کم یو جونگ نے اپنے بیان میں نہ صرف کم جونگ اون کی بیماری کی خبر دی ہے بلکہ جنوبی کوریا کو جڑ سے مٹانے کی دھمکی بھی دی ہے ان کے بیانات سے لگتا ہے کہ کم کی بہن بھی اپنے بھائ کے نقشِ قدم پر چلتی ہیں اور جنوبی کوریا سے متعلق ان کے تیکھے تیوروں نے اس بات کی گواہی بھی دے دی ۔
کم یو جونگ نے شمالی کوریا میں پھیلتے کورونا وائرس کا ذمہ دار بھی جنوبی کوریا کو ٹھہرایا ہے پچھلے مہینے کم جونگ نے بھی یہ کہا تھا کہ جنوبی کوریا سے آنے والے غبارے شمالی کوریا میں کورونا کا سبب ہیں اور اب انہی غباروں کو وجہ بتا کر کم کی بہن نے جنوبی کوریا کو دھمکی دی ہے ۔
جنوبی کوریا کے لوگ پچھلے کئ سالوں سے شمالی کوریا کی طرف یہ غبارے اڑاتے رہے ہیں اور ان غباروں کو راحت اور امن کا پیغام مانا جاتا رہا ہے کیونکہ شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان مضبوط قلعہ بندی کی وجہ سے شمالی کوریا میں داخل ہونا نا ممکن ہے اور 2020ء میں جنوبی کوریا حکومت نے اس طرح کی کاروائیوں پر پابندی لگا دی تھی لیکن جنوبی کوریا نے پابندی کے باوجود غبارے بھیجنے کا کام جاری رکھا اور اب جنوبی کوریا نے کم کی بہن کے بیان پر اعتراض کرتے ہوۓ غباروں کی وجہ سے کورونا کے پھیلنے پر بھی کڑی تنقید کی ہے ۔
تبصرے