انٹرنیشنل آرمی گیمز کے بہانے امریکہ کے سبھی دشمن ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو گۓ ہیں

امریکہ کے خلاف دنیا بھر کے طاقتور ملکوں کے گٹھ جوڑ کسی نہ کسی وجہ سے آپس میں مل رہے ہیں اور ان کے یہ آپس کے میل ملاپ ان کے تعلقات کو اور مضبوط اور طاقتور بنا رہے ہیں ان ملاقاتوں کی وجہ کھیلیں ہوں ، فوجی مشقیں ہوں تجارت ہو یا کوئ اور وجہ ہو وہ ایک دوسرے کے ساتھ متحد ہیں یہ دنیا دیکھ رہی ہے ۔

 

آج سے بین الاقوامی فوجی کھیلوں کی شروعات ہو رہی ہے جس میں چین ، ایران اور روس مل کر میزبانی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ان فوجی کھیلوں میں وینزویلا اور بیلاروس بھی شامل ہیں شی جنپنگ نے پانچوں ملکوں کی ٹیموں سے ملاقات کی ہے ۔

 

امریکہ کے دشمنوں میں روس سب سے پہلے نمبر پر ہے اور روس نے امریکہ کے دشمنوں سے ہاتھ ملانا شروع کر دیا ہے روس کے بیلا روس سے تعلقات اتنے مضبوط ہو گۓ ہیں کہ بیلا روس میں روس نے اپنے فوجی اڈے مضبوط کر لیے ہیں اور روس یوکرین پر حملے بیلا روس کے انہی فوجی اڈوں سے کر رہا ہے اور اب روس نے ایران سے بھی تعلقات بڑھا لیے ہیں تہران میں پیوٹن کی ابراہیم رئیسی سے ملاقات نے امریکہ کی پریشانی اوربڑھا دی ہے  کیونکہ ایران نے روس کو یوکرین سے لڑنے کیلیے اپنے سب سے خطرناک جنگی طیارے دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ایران کے یہ جنگی طیارے جنگ میں یوکرین کی تباہی کا سامان ہوں گے یوکرین کی بربادی اصل میں امریکہ کی شکست ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+