چینی صدر شی جن پنگ نے سعودی عرب کے دورے کا اعلان کر د یا

بریکنگ نیوز ٹوڈے  : چین  کے صدر شی جن پنگ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے اور سعودی  ولی عہد مھمد بن سلمان سے بحی ملاقات کریں گے ۔

 

 نیوز ٹوڈے : غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چین کے صدر سعودی عرب کے اہم دورے پر جائیں گے،اس کے علاوہ قیاس آریائیاں کی جا رہی ہیں کہ  چینی صدر اہم منصوبوں پر بھی بات کریں گے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے :  واضح ر ہے کہ سعودی حکام کی جانب سے صدر شی جن پنگ کی شاندار استقبال کے لیے تیاریاں جاری ہیں جب کہ ولی عہد محمد بن سلمان خود ایئرپورٹ پر چینی صدر کا استقبال کرنے جا ئیں گے ۔

 

یاد رہے کہ یہ ملاقات اس وقت ہونے جا رہی ہے جب حال ہی میں امریکی صدر جوبائیڈن نے وسطی ایشیائی ممالک کا دورہ کیا ہے ۔

 

خلیجی ممالک کے امور پر نظر رکھنے والے ماہرین کی جانب سے خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چین اب تجاری معاملات سے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے افریقا اور دیگر جگہوں پر عسکری بیسز قائم کرنا چاہتا ہے اور مبینہ طور پر اس کے لیے  وہ سعودی عرب سے  بھی مدد حاصل کرنے کی کوشش کرے گا ۔

 

مزید پڑھیں  : انٹرنیشنل آرمی گیمز کے بہانے امریکہ کے سبھی دشمن ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو گۓ ہیں

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+