نینسی پیلوسی کے بعد امریکی قانون سازوں کا وفد بھی تائیوان پہنچ گیا ،کیا ہو گا چین کا رد عمل ؟
- 15, اگست , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : امریکی کانگرس کی اسپیکر نینسی پلوسی کے تائیوان کے متنازع دورے کے بعد امریکی قانون سازوں کا ایک اور وفد بھی تائیوان دورے پر پہنچ چکا ہے ۔
نیوز ٹوڈے : عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی کانگریس کے 5 رکنی وفد نے پیر کے روز تائیوان کی صدر سائی ان وین سے تائی پے میں ایک ملاقات کی۔
امریکا کی جانب سے حالیہ دورے کو تائیوان کے لیے اپنی حمایت کی مزید توثیق قرار دیا گیا ہے جب کہ تائیوان کی وزارت خارجہ کے مطابق امریکی قانون سازوں کا دورہ تائی پے اور واشنگٹن کےدرمیان تعلقات کو فروغ دینے کی ایک جیتی جاگتی علامت ہے ۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا ہماری اتحادی ہے اور مشکل وقت میں تائیوان کے ساتح کھڑے رہنے کے لیے ہم امریکی قوم اور امریکی حکام کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ تائیوان کی صدر اور محکمہ خارجہ کی جانب سے امریکی وفد کو دورے کی دعوت دی گئی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل نینسی پیلوسی بھی چین کے منع کرنے کے باوجود تائیوان کا دورہ کر چکی ہیں،جبکہ اس دورے کے دوران چین کی جانب سے تائیوان کی حدود میں فوج مشقیں بھی شروع کروائی جا چکی تھیں ۔
مزید پڑھیں : چینی صدر شی جن پنگ نے سعودی عرب کے دورے کا اعلان کر د یا
تبصرے