حماس کی جانب سے شام پر اسرائیلی بمباری اور میزائل حملوں کی شدید مذمت
- 15, اگست , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے: اسلامی تحریک مزاحمت کے ترجمان نے مسلم امہ سے مطالبہ کیا کہ وہ صہیونی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک متفقہ موقف اپنائے اور اس مئوقف پر ڈٹ کر فلسطین مخالف طاقتوں کا مقابلہ کریں۔
نیوز ٹوڈے : انہوں نے شام میں اسرائیلی فوج کے میزائل حملوں اور بمباری کی شدید مذمت کی۔خیال رہے کہ گذشتہ روز شام میں متعدد مقامات پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں کم سے کم تین شامی فوجی جاں بحق جبکہ اس کے علاوہ بڑی تعداد میں شامی فوجی زخمی بھی ہو ئے ۔
واضح رہے کہ حماس کے لیڈر نے میڈیا کو بیان دیا کہ اسرائیل کے مظالم آئے دن ہماری قوم کے خلاف بڑھ رہے ہیں مگر افسوس کی بات یہ ہحے کہ عالمی قوانین کی دھجیاں اُڑانے والوں کے لیے کوئے عالمی قانون نہیں ہے ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : یاد رہے کہ اسرائیل شام پر زبردست بمباری کر رہا ہے اور ان حملوں میں اب تک کئی لوگ بھی ہلاک ہو چکے ہیں ،دوسری جانب زخمی ہونے والے افراد میں بزرگ،خواتین اور کم عمر بچے بھی شامل ہیں ۔
مزید پڑھیں: نینسی پیلوسی کے بعد امریکی قانون سازوں کا وفد بھی تائیوان پہنچ گیا ،کیا ہو گا چین کا رد عمل ؟
تبصرے