افغانستان میں طالبان اقتدار کا ایک سال مکمل،طالبان نے 15 اگست کو یوم فتح قرار دے دیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : (کابل)افغانستان میں طالبان کے اقتدار کا ایک سال مکمل ہونے پر آج15 اگست کو  ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

 

نیوز ٹوڈے : طالبان حکومت کی جانب سے  پندرہ اگست کے دن کو یوم فتح قرار دے دیا گیا ہے ،طا لبان کا ماننا ہے کہ اس دن  افغانستان کے لوگوں کو حقیقی آزادی میسر ہو ئی ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : افغان حکومت کی جانب سے جاری کیےگئے اعلامیےکے مطابق امریکی قبضے سے افغانستان کی نجات اورامارت اسلامیہ کا ایک سال مکمل ہونے پرآج 15 اگست کو پورے ملک میں عام تعطیل ہوگی۔

 

یاد رہے کہ افغانستان میں طالبان اقتدار کے ایک سال مکمل ہونے پر ہمسائے ممالک اب  افغانستان سے اپنے تعلقات استوار کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، حال ہی میں  بھارت کی جانب سے بھی سفیروں کا ایک وفد افغانستان بھیج دیا گیا ہے ۔

 

مزید پڑھیں  : حماس کی جانب سے شام پر اسرائیلی بمباری اور میزائل حملوں کی شدید مذمت

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+