جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے ایران آج حتمی تحریری تجاویز پیش کرے گا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : ایران نے ایک بیان کے ذریعے واضح کیا ہے کہ اس کی جانب سے جوہری معاہدے کی بحالی کیلئے حتمی تجاویز تحریری طور پر آج  مذاکرات کے لیے پیش کر دی جائیں گی۔

 

نیوز ٹوڈے: نیوز ٹوڈے کی رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے بیان دیا کہ  جوہری معاہدے کی بحالی سے متعلق  آج حتمی تجاویز تحریری طورپرپیش کردی جائیں گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگرتجاویز تسلیم کرلی گئیں تو جوہری معاہدے کی بحالی کیلئے  ایران تیار ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے: یاد  رہے کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ایک  طویل وقفے کے بعد اگست میں جوہری مذاکرات ہو رہے ہیں،اس سے قبل یہ مذاکرات ایک لمبے عرصے سے تاخیر کا شکار رہے ہیں ،تاہم دونوں فریقین کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ باہمی مسائل کوصرف مذاکرات سے ہی حل کیا جا سکتا ہے ۔

 

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈولنڈ ٹرمپ کی صدارت میں یہ معاہدہ اور مذاکرات تاخیر کا شکار ہو ئے ،جس کے بعد ایک لمبے عرصے تک اس معاملے میں کو ئی پیش رفت نہیں  ہو سکتی،تاہم اس وقت دونوں ممالک کے حکام کی جانب سے یہ معاملہ زیر غور ہے ۔

 

مزید پڑھیں  : کیا امریکہ جنوبی کوریا سے اپنے میزائل ڈیفنس سسٹم کو ہٹا لے گا یا اسے چین کے رحم و کرم پر چھوڑ دے گا ؟

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+