جاپان نے آئندہ جنگ چھیڑنے سے توبہ کرلی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : جنگ عظیم دوئم کے اختتام کی 77 ویں سالانہ تقریب  جاپان میں منعقد ہوئی،جاپانی وزیراعظم فومیو کیشیدا نے بیان دیا  کہ جاپان دوبارہ کبھی جنگ نہیں چھیڑے گا،نہ ہی کو ئی ایسا اقدام اٹھائے گا جس سے جنگ کا خطرہ ہو۔

 

نیوز ٹوڈے : عالمی  میڈیا  کی رپورٹس کے مطابق پچھلے سال اکتوبر میں وزیراعظم بننے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں کیشیدا نے کہا کہ جاپان جنگ کے  معاملات سے دوری اختیار کرنا چاہتا ہے ،جاپان کا عزم صرف معاشی  اور اقتصادی ترقی ہے۔

 

جاپانی وزیر اعظم نے جنگ عظیم دوئم اور اس سے قبل جاپانی فوج کی طرف سے ایشیا میں کی گئی جارحانہ کارروائیوں کا ذکر نہیں کیا اور نہ ہی تاریخ کے بارے میں کوئی بات کی ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے :  جاپان کے موجودہ وزیراعظم کیشیدا نے اپنے خطاب میں زیادہ تر توجہ جاپان کے نقصانات پر رکھی اور اپنی عوام کو مستقبل میں درپیش سنگین مسائل سے آگاہ کیا ۔

 

واضح رہے کہ ان کے اس بیان کے بعد دنیا بھر کےمیڈیا میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ جاپان خود کو امریکا کے بلاک  سے دور رکھ کر اپنے ملک کے لیے کام کرنا چاہتا ہے،تاہم اس بات کا اندازہ مستقبل  میں پیداہونے  والی صورتحال سے ہی لگایا جا سکتا ہے ۔

 

مزید پڑھیں : جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے ایران آج حتمی تحریری تجاویز پیش کرے گا

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+