امریکی خام تیل کی قیمت میں مزید کمی،فی بیرل 87 ڈالر پر پہنچ گئی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : امریکی معشیت کو آج کل سنگین مسائل کا سامنا ہے ،حال ہی میں امریکی خام تیل کی قیمت میں مزید 5 اعشاریہ 2 فیصد کمی واقع  ہو ئی ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل تازہ کمی کے بعد 87 ڈالر فی بیرل  تک پہنچ چکا ہے ،دوسری جانب برینٹ کی قیمت بھی 5 فیصد کم ہوئی ہے جو اب 93 ڈالر فی بیرل ہوچکی ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے :  واضح رہے کہ معاشی ماہرین کے مطابق تیل کی عالمی قیمتوں میں حالیہ کمی ایران سے ایٹمی معاہدے کے امکانات اور چین میں معاشی سست رفتاری کی وجہ سے ہوئی ہے۔

 

واضح رہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد امریکہ کی معیشت  سنگین مشکلات سے دوچار ہے ،امریکہ  رپورٹس کے مطابق  رواں سال میں تاریخی مہنگائی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کا اثر اور سے لے کر نیچے تک کے طبقے پر پڑا ہے ،روس کے یوکرین پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات اور گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔

 

مزید پڑھیں : نینسی پیلوسی کے بعد امریکہ کے پانچ سیاستدانوں کا تائوان دورہ اور اہم بیان

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+