چین میں شدید گرمی کی لہر،درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کر گیا،حکام کی جانب سے الرٹ جاری

بریکنگ نیوز ٹوڈے : چین کے متعددعلاقوں میں اس وقت درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ سے تجاوز کرچکا ہے جبکہ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے  بھی آئندہ 25 دن تک شدید گرمی پڑنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہو ئے الرٹ جاری کر دیا ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : چین میں درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافے کے بعد چند علاقوں میں  فیکٹریوں کو 6 دن تک بند رکھنے کا بھی اعلان کیا جا چکا ہے تاکہ بجلی کی  بچت کی جا سکے ۔

 

واضح رہے کہ چین میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہونے کے بعد گھروں اور دفاتر میں ایئر کنڈیشنرز کا استعمال  ضرورت سے زیادہ بڑھ چکا ہے ۔.

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : یاد رہے کہ چینی محکمہ موسمیات نے 14 اگست کو شدید گرمی کے حوالے سے ریڈ الرٹ جاری کیا اور اس وقت چین کے 10 سے زیادہ صوبوں میں درجہ حرارت 40 سے 42 سینٹی گریڈ کے درمیان پہنچ چکا ہے،موسمی ماہرین نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

 

درجہ حرارت نا قابل برداشت ہونے کے باعث ملک کے بیشتر علاقوں  میں موجود سیر و تفریح کے مقامات کو بھی بند کیا جا چکا ہے ۔

 

مزید پڑھیں : افغانستان سے وسطی ایشیائی ممالک میں منشیات کی اسمگلنگ بڑھ رہی ہے،روسی حکام کا دعویٰ

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+