چین نے روس کی فوجی مشقوں میں باقاعدہ حصہ لینے کا اعلان کر دیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : چین نے روسی فوجی مشقوں میں حصہ لینے کا باقاعدہ  اعلان کر دیا ہے ،اعلان کے بعد چینی فوج کی جانب سے بھی اس اقدام میں پیش رفت  کی یقین دہانی کروائی گئی ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : چینی وزارتِ دفاع کی جانب سے بیان دیا گیا ہے کہ چین کی فوج روس میں بیشتر ممالک کی  مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لے گی۔

 

چین کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ مشقوں میں شمولیت روس کے ساتھ دو طرفہ تعاون کے معاہدے کا حصہ ہے،چینی حکام نے واضح کیا ہے کہ  چین اور روس دونو ں مل کر باہمی مشاورت کے ساتھ مزید منصوبہ بندی بھی کر رہے ہیں ۔

 

چینی وزارتِ دفاع نے یہ بھی کہا ہے کہ ان فوجی مشقوں کا مقصد دیگر ممالک کی فوج کے ساتھ تعاون کو بڑھانا اور جوانوں کی بہتر تربیت ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : والمی میڈیا کے  کے مطابق روس میں مشترکہ فوجی مشقیں 20 اگست سے شروع ہو گی   5 ستمبر  کو اختتام پذیر ہو گی ،ذرائع کے مطابق ان مشقوں میں بھارت، بیلا روس، منگولیا، تاجکستان اور دیگر ممالک کی فوج بھی حصہ لیں گی ۔

 

مزید پڑھیں : یورپ کیلیے شدید موسم سب سے بڑی آفت بنا ہوا ہے

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+