امریکا اور تائیوان کے درمیان تجارتی مذاکرات کرنے پر اتفاق

بریکنگ نیوز ٹوڈے : امریکا اور تائیوان کے درمیان باضابطہ تجارتی مذاکرات پر اتفاق ہوگیا ہے۔

 

نیوز ٹوڈے : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا تائیوان تجارتی مذاکرات جون میں  شروع ہو جائیں گے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : عالمی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ مذاکرات میں تائیوان پر چین کی جانب سے عائد معاشی پابندیوں پر بھی  مشاورت ہو گی اور ان پابندیوں سے نمٹنے کے لیے منصوبہ بندی کی جا ئے گی ۔

 

یاد رہے کہ چین اور تائیوان   کے مابین ایک تاریخی تنازع چلا آ رہا ہے جس پر دونوں فریقین کی جانب سے مذاکرات کرنے کی بھی کوشش کی گئی،تاہم ان مذاکرات کا کوئی خاطر خواہ حل سامنے نہیں آیا ۔

 

دوسری جانب امریکہ کی جانب سے تائیوان کے دورے کیے جا رہے ہیں ، حال   ہی میں امریکی کانگریس کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے پہلے تائیوان کا دورہ کیا اور اس کے بعد  امریکی قانون سازوں کا ایک وفد بھی تائیوان کے دورے پر پہنچ گیا ۔

 

امریکہ کی جانب سے تائیوان کو یقین دہانی کروائی جا رہی ہے کہ امریکا اور اس کی افواج ہمیشہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ کھڑی ہیں ۔

 

مزید پڑھیں : چین نے روس کی فوجی مشقوں میں باقاعدہ حصہ لینے کا اعلان کر دیا

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+