سعودی عرب میں نیا قانون نافذ، عوامی مقامات پر تیز آواز میں بات کرنے پر 100 ریال جرمانہ کیا جائے گا
- 18, اگست , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : سعودی عرب میں نیا قانون نافذ کیا جا چکا ہے ،اس نئے قانون کے مطابق عوامی مقامات پر تیز آواز میں بات کرنے یا چیخنے پر 100 ریال جرمانہ کیا جا ئے گا ۔
نیوز ٹوڈے : واضح رہے کہ سعودی پبلک ڈیکورم سوسائٹی کے نائب صدر خالد کریم نے بیان دیا کہ پبلک ڈیکورم قانون، شوریٰ اور ماہرین کی منظوری کے بعد وزرا کی منظوری کے بعد نافذ کیا گیا ہے ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : انہوں نے بیان دیا کہ اس قانون کی پانچویں شق کے مطابق کوئی بھی شخص جو عوامی مقامات پر اپنی آواز بلند کرکے لوگوں کو خوفزدہ کرے گا یا دھمکائے گا یا نقصان پہنچائے گا تو اس جرمانے کا ذمہ دار وہ خود ہو گا ۔
سعودی عرب کے سرکاری عہدیدار کا کہنا تھا کہ ملک کے چند بازاروں میں پچھلے دنوں ہنگامہ آرائی اور ہلڑ بازی کرنے پر ایسے سخت اقدامات کیے گئے ہیں تا کہ عام شہری خود کو محفوظ سمجھ سکے ۔
رپورٹس کے مطابق ان افسوسناک واقعات میں بازاروں میں چیخ و پکار ہوئی، لوگوں کو تنگ کیا گیا اور ایک عوامی جگہ پر شور شرابے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہوا ۔
مزید پڑھیں : امریکا اور تائیوان کے درمیان تجارتی مذاکرات کرنے پر اتفاق
تبصرے