روسی اور فلسطینی دفاعی حکام کے مابین فوجی اور انٹیلیجنس تعاون پر مشاورت

بریکنگ نیوز ٹوڈے : روس کے دارالحکومت ماسکو میں جاری بین الاقوامی سکیورٹی کانفرنس کے موقعے پر  ماسکو میں موجود  فلسطینی فوجی جنرل  اور  روس کے ڈپٹی وزیر دفاع کے درمیان فوجی اور انٹیلیجنس معاملات میں تعان پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

 

 نیوز ٹوڈے : عالمی میڈیا کے مطابق روسی ڈپٹی وزیر دفاع الیگزینڈرفومن اور فلسطینی سکیورٹی فورسرز کے میجر جنرل نضال ابو دخان کے درمیان ملاقات  ہو ئی ، اس ملاقات کے دوران فوجی اور انٹیلیجنس تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

 

 نیوز الرٹ ٹوڈے : دونوں فریقین  کے درمیان ہونے والی یہ ملاقات مغربی پابندیوں کے شکار روس کے اتحادیوں کیساتھ ماسکو میں جاری بین الاقوامی سکیورٹی کانفرنس اور رشیا آرمی فورم 2022سے علیحدہ ہوئی ہے۔

 

روس  فلسطین کی علیحدہ ریاست کے دعوی کی حمایت کرتا ہے تاہم دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ  فوجی اور انٹیلیجنس معاملات میں تعاون کے حوالے سے ہونے والے یہ ملاقات روس اور اسرائیل کے تعلقات کو متاثر کر سکتی ہے۔

 

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے اس ملاقات پر ابھی تک کو ئی ری ایکشن سامنے نہیں آیا ۔

 

مزید پڑھیں : سعودی عرب میں نیا قانون نافذ، عوامی مقامات پر تیز آواز میں بات کرنے پر 100 ریال جرمانہ کیا جائے گا

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+