امریکا میں 2 سابق ججوں کو رشوت لینے کے جرم میں 20 کروڑ ڈالرز کا جرمانہ ادا کرنے کا حکم

بریکنگ نیوز ٹوڈے: امریکا کے 2 سابق ججوں کو رشوت لینے کے جرم میں 20 کروڑ ڈالرز کا جرمانہ کیا گیا جبکہ عدالت کی جانب سے  حکم دیا گیا ہے کہ دونوں جج صاحبان جلد از جلد یہ جرمانہ ادا کریں ۔

 

نیوز ٹوڈے : امریکاکی ریاست پینسلوانیا کے دو سابق ججز، مارک سیواریلا اور سابق جج مائیکل کوناہن کو اسکینڈل ’کِڈز فار کیش‘ میں رشوت لینے پر متاثرین کو 20 کروڑ ڈالرز ادا کرنے کی سزا دی گئی ہے،عدالت نے حکم جاری کیا ہے کہ دونوں ججز صاحبان  متاثرہ شخص کو فوری طور پر جرمانہ ادا کریں۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : عالمی میڈیا  کی رپورٹس کے مطابق عدالت نے پینسلوانیا کے ججز کے خلاف فیصلہ دیا ،عدالت نے واضح کیا کہ ججز نے اپنے فیصلوں میں رشوت کے بدلے نابالغ بچوں کو جیلوں میں بھیجنے کی ایک اسکیم ترتیب دی تھی۔

 

یاد رہے کہ اب عدالت کی جانب سے  اِن دونوں ججز کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ امریکی تاریخ کے بدترین عدالتی اسکینڈل کا شکار ہونے والے سیکڑوں متاثرین کو 20 کروڑ ڈالرز کی رقم ادا کریں گے۔

 

نیوز ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق یہ دونوں ججز پہلے سے ہی سز ایافتہ ہیں، ان دونوں ججز نے اپنے فیصلوں میں 8 سال کی عمر تک کے بچوں کو بھی سخت سزائیں سنائی تھیں جبکہ اس فیصلے کے عوز انہوں نے بڑی رقم بھی اپنے حامیوں سے وصول کی ۔

 

مزید پڑھیں : روس نے استونیہ اور برطانیہ کو سبق سکھانے کا ارادہ کر لیا ہے

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+