بھارت کی شمالی اور مشرقی ریاستوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 50 افراد ہلاک
- 22, اگست , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے: بھارتی شمالی اور مشرقی ریاستوں میں تین دن سے جاری شدید بارشوں کی بدولت سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے بیشتر مقامات پر حادثات کے باعث 50 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
نیوز ٹوڈے : بھارت میں مون سون بارشوں سے سینکڑوں دیہات ڈوب چکے ہیں ، جبکہ دیگر مکانات سیلابی ریلوں میں بہہ گئےاور متاثرہ دیہاتوں کے رہائشی پانی میں پھنسے رہے ۔
نیوز الرٹ ٹو ڈے :واضح رہے کہ بھارتی حکام نے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی ایک رپورٹ جاری کی ہے،اس رپورٹ کے مطابق ریاست ہماچل پردیش میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے تین روز میں 36 افراد ہلاک ہوئے جبکہ ریاست اتراکھنڈ میں 4 افراد ہلاک ہوئے اور 13 سیلابی ریلے میں بہہ کر اب تک لا پتہ ہیں۔
بھارت کی ریاست اوڑیسہ میں بارشوں سے مختلف حادثات میں 6 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے بتایا جارہا ہے کہ سیلاب سے 8 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔
حکومت کی جانب سے ایک لاکھ 20 ہزار سے زیادہ بے گھر افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں : امریکہ نے روس سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر بم گرا کر ایک اور جنگ چھیڑ دی ہے
تبصرے